ہیئر سٹائل کیسا بنایا جائے؟ امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بنائو سنگھار کی اجازت مل گئی

واشنگٹن(این این آئی) امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے، بالیاں پہننے، لپ اسٹک اور نیل پالش لگانے کی اجازت دیدی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج میں شامل خواتین کے لیے ’’گرومنگ پالیسی‘‘ پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کے تحت وہ مرضی سے لمبے بال کرسکتی ہیں، کوئی ہیئر

اسٹائل اپنا سکتی ہیں اور جْوڑا بھی باندھ سکتی ہیں۔جو خواتین چٹیا پسند کرتی ہیں انہیں اس کی بھی اجازت دیدی گئی ہے تاہم ہیئر اسٹائل کے چنائو کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آرمی کیپ یا ہیلمنٹ پہننے میں پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو خواتین بال منڈوانا چاہتی ہیں تو انہیں روکا نہیں جائے گا۔پالیسی میں تبدیلی سے امریکی فوج کی خاتون اہلکار ڈیوٹی کے دوران بنائو سنگھار بھی کر سکتی ہیں جن میں کانوں میں بالیاں پہننا، فیس پائوڈر، لپ اسٹک اور نیل پالش لگانا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں خواتین فوجی اہلکاروں کو ٹریننگ اور دیگر پیشہ ورانہ کاموں کی انجام دہی کے دوران ایک مقررہ حد تک ہی بال بڑھانے کی اجازت تھی جب کہ بنائو سنگھار پر مکمل پابندی عائد تھی۔۔۔۔ روس امریکہ سرد جنگ کی واپسی؟ بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان پہلے ہی رابطے میں شدید اختلافات واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان پہلے ہی ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر شدید اختلافات سامنے آ گئے صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے خلاف سخت ایکشن نہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ جو بائیڈن روس کے خلاف سخت رویہ رکھیں گے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے امریکی انتخابات کے دوران روسی سائبر حملے،

روس کے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور انہیں زہر دینے سمیت یوکرین میں روسی جارحیت پر بات کی اور کہا کہ امریکا روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔صدر کی پریس سیکرٹری جین پاسکی نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اگر روس کی جانب سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کیا جائے گا، دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے پہلے ہی ٹیلی فونک رابطے میں مختلف معاملات پر اختلافات سامنے آنے کے بعد یہ چیز تو واضح ہو گئی ہے کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں گزشتہ دور حکومت کی طرح سرد مہری برقرار ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں