پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت شدید خطرے میں پڑ گئی، پنجاب اسمبلی کے ایک بہت بڑے گروپ کا ن لیگ کیساتھ رابطے میں ہونے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک بہت بڑا گروپ ہمارے رابطے میں ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جو انسان چور ڈاکو سے نیچے بات نہیں کرتا تھا ، آج اُسے پارلیمنٹ یاد آیا ہوا ہے ، آج ہم سے بات چیت کی

کوششیں ہو رہی ہیں۔اس سے قبل بھی میں نے انکشاف کیا تھا کہ لاہور جلسے سے قبل ان کے ایک وفاقی وزیر نے ہم سے رابطہ کیا تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تواتر سے روابط قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج اُس شخص کا گھمنڈ ٹوٹا ہے ، جتنی اُس انا تھی ، آج وہ خود اپنے وفاقی وزرا کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ ہمیں بات چیت کی پیشکش کریں۔ ان کے کھانے کے دانت اور ، اور دکھانے کے اور ہیں۔یہ ٹی وی پر اور بات کرتے ہیں اور پردے کے پیچھے اور بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جو ہمیں مذاکرات کی بار بار پیشکش کی جا رہی تھی اور وفاقی حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہم سے بات چیت کریں۔ صورتحال ایسی ہی ہے ، یہ وہ حکومت ہے جو وفاقی حکومت چھ سیٹوں اور صوبائی حکومت پانچ سیٹوں پر قائم ہے۔ ایک بہت بڑا گروپ ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ ہم سینیٹ میں ووٹ نہیں دیں گے، ہم حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایک بہت بڑا گروپ ہم سے رابطے میں ہے ، اس کو آپ بے شک بریکنگ سمجھ لیں۔ بات یہ ہے کہ 13 اراکین کا جو آزاد گروپ ہے جو اس حکومت سے اختلافات رکھتا ہے ، وہ ہم سے مسلسل رابطے میں ہے۔ باقی جن پانچ لوگوں کو ہم نے پارٹی سے نکالا تھا ، وہی پانچ چہرے بار بار بیچے جا رہے ہیں۔ وہ سودا پُرانا ہو گیا ہے ، اب وہ سودا بکنا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں