سینئر ن لیگی رہنما نے اہم ترین عہدہ لینے سے صاف انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور نے لاہور کے سیکرٹری اطلاعات کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کو سیکرٹری اطلاعات بنانے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)لاہور عمران گورائیہ کے پاس ڈپٹی

سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)پنجاب کا عہدہ بھی ہے۔اس لئے ماجد ظہورکا نام سیکرٹری اطلاعات لاہور کیلئے تجویز کیاگیاتھا تاہم ان کاکہناہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)لاہور عامر خان مسلم لیگ (ن)کے متحرک رہنما ہیں اس لئے انہیںیہ عہدہ دیا جائے۔ عدم اعتماد تحریک یا لانگ مارچ، حکومت ختم کرنے کیلئے کونسا طریقہ اپنایا جائے؟ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ ہونا چاہیے،ان ہاوس تبدیلی اس مداخلت کے بغیر نہیں آسکتی جس مداخلت کو ہم روکنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کا موقف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے پہلے جلسے میں تفصیل سے بیان کیا گیا،غیر سیاسی مداخلت ختم ہونی چاہیے،پاکستان تبھی آگے بڑھ سکتا ہےجب تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔انکا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جانا ہے،اس نے ناکام ہونا ہے۔ہمیں عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔ضمنی الیکشن میں جیت ہمارے مومینٹم میں اضافے کرے گی اور یہ جیت ہماری طاقت بنے گی۔چوہدری برادران بھی حکومت سے ناراض تھے،نیب کے ذریعے چوہدری برادران کی انجنیرنگ کی گئی۔اس قومی ادارہ برائے احتساب (نیب )کے چئیرمین نے کہا تھا کہ اس حکومت میں 15 کرپٹ لوگ موجود ہیں،اس کے بعد ان کی ویڈیو آگئی،ان 15 آدمیوں کی کرپن کیوں سامنے نہیں آئی؟یہ حکومت اپنے مخالفین کے گھروں پر بلڈوزر چلوارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close