آزاد کشمیر انتخابات: تحریک انصاف متحرک ہو گئی، کن لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے؟ کشمیری عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد ( پی این آئی)آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کےلئےحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نےکمرکس لی ،وفاقی وزیر اُمور کشمیر علی امین گنڈا پور اورمعاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سردار تنویر الیاس خان کےدرمیان طویل مشاورت ،انتخابات میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر دیانت دار اور صاف

ستھرے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا عزم ،الیکشن میں کامیابی کے بعد خطے کو آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخابات پر تفصیلی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ انتخابات کوعوامی خوہشات کےمطابق پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سےکامیابی دلانےکےلئےحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےاِس عزم کا اظہا رکیاکہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی ماضی میں ہونےوالی کوئی غلطی نہیں دہرائے گی،اقرباء پروری ،رشتہ داریوں اور متعصبانہ سیاست سےبالاترہوکرآزاد کشمیر کےصاف ستھرے اوردیانت دار لوگوں کو پارٹی کی طرف راغب کرکےریاست میں اُنہیں متحرک کرناوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پی ٹی آئی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر سکے۔دونوں رہنماؤں نےاس بات پربھی اتفاق کیاکہ پی ٹی آئی انتخابات میں کامیابی کےبعدذاتی مفادات اورشہرت حاصل کرنے کی بجائےاس خطے کو بھارتی چنگل سے آزادی کا بیس کیمپ بنائے گی ،علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈال کر اسے سیاحتی مقام کے طور پر بھی متعارف کروایا جائے گا جس سے عالمی برادی اس طرف متوجہ ہو گی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کروایا جاسکے گا۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے سردار تنویر الیاس خان کی جانب سےمختصر عرصے میں پارٹی کے مختلف شعبوں کو متحرک کرنے اور نظریاتی طور پر ہم آہنگی رکھنے والوں کو تحریک انصاف کی طرف راغب کرنے کی کوششوں کو سراھا ۔دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کی توقعات اور خواہشات کے مطابق ترقی کا دور شروع ہوگا ،جس سے خطے کے لوگ مستفید ہو کر ملکی ترقی کا باعث بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close