حکومت کے اتحادی بھی تنگ آگئے، وزیراعظم عمران خان کیلئے خطرہ

کراچی(پی این آئی) صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وفاقی حکومت کے تواپنے اتحادی تنگ آچکے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یکطرفہ احتساب کیاجارہا ہے،

اپوزیشن کے خلاف جھوٹےمقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ براڈ شیٹ اوپن کیس ہے اس پر ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا جاتا؟فارنگ فنڈنگ کیس حکومت کی منافقت ہے، اس کا چھ سال سے حساب نہیں دیا گیا۔ اپوزیشن کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔ ناصرحسین نے دعوی کیا کہ ملک بھرمیں ترقیاتی کام صرف سندھ میں ہورہےہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی محنت سےسندھ میں بہتری آرہی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےدرمیان کوئی اختلاف نہیں، پی ڈی ایم کے منشورمیں تحریک عدم اعتمادکاآپشن موجودہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے تو اپنے اتحادی ان سے تنگ آچکےہیں۔سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرے. وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِمواصلات مراد سعید نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا آغاز خیبر پختون خوا سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کی 100 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے افسران اور جوانوں کے لیے میڈیکل پالیسی کا اعلان بڑا اقدام ہے۔مراد سعیدکا مزید کہنا ہے کہ اس سال پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا ہم صرف سڑکوں پر پیسے نہیں لگا رہے۔وفاقی وزیرِمواصلات کا تقریب سے خطاب کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تھانے بکنے لگے تو عوام کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

close