کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیرسندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمرکوٹ الیکشن ہارنے کے بعد تین پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار غلام ارباب رحیم کااپنی شکست کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اورعمران نیازی پرڈالنااس بات کا اشارہ ہےکہ بہت جلدتحریک انصاف کے اتحادی ایک
ایک کرکے ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے اور وفاقی حکومت تنہا رہ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سلیکٹڈ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ،انکو عوام کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ اس ٹولے کو تو صرف اپنےاقتدارکو مزید طول دینے کی فکر لاحق ہے، حکومت کامختلف جماعتوں کے ساتھ غیر فطری اتحاد بہت جلد بکھرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کےپلیٹ فارم سےآصف زرداری کی رہنمائی اوربلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو بہت جلد اس کٹھ پتلی حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر نے نیب لاہور آفس کا دورہ کیا ،جہاں نیب کے افسران نے اُنھیں کیسز کے بارے میں بریفنگ دی،اس رپورٹ کے بعد کیا اب بھی سلیکٹڈ نالائق اور نا اہل حکومت اس بات پر اصرار کرے گی کہ نیب ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے اور حکومت کا نیب کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے؟۔اُنہوں نےکہا کہ تحریک انصاف حکومت کتنا جھوٹ بولے گی؟ وہ دن کب آئے گا جب عوام پر مسلط ٹولا سچ بولنا شروع کرے گا؟ شاید حکومت جانے کے بعد ہی یہ ممکن ہوتا نظر آتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیرسندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ عمرکوٹ الیکشن ہارنے کے بعد تین پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار غلام ارباب رحیم کااپنی شکست کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اورعمران نیازی پرڈالنااس بات کا اشارہ ہےکہ بہت جلدتحریک انصاف کے اتحادی ایک ایک کرکے ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے اور وفاقی حکومت تنہا رہ جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں