ملزم کا اعتراف جرم، الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے، مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپاڑٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں سات سال سے زیر التوا ہے جبکہ ملزم اعتراف جرم کر لے پھر انصاف میں دیر نہیں لگنی چاہیے۔پی ٹی آئی سے الیکشن کمیشن کو نشان

واپس لے لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے تسلیم کیا کہ ان کے ایجنٹ نے امریکا میں فارن فنڈنگ کی جبکہ عمران خان ایجنٹ کے تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔نیئر بخاری دعوی کیا کہ سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے 23 ایسے بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیے گئے۔ پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی جبکہ اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے اور اگر الیکشن کمیشن نے انصاف نہ کیا تو عوام ان سے حساب لیں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اعتراف کیا، اسکے بعد فیصلہ نہیں سزا ہوتی ہے، مخالفین کی تنقید پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اعتراف جرم کر لیا، اعتراف جرم کے بعد فیصلہ نہیں ہوتا پھرسزا ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کو عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا تھا لیکن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دیا ،پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے،پاکستان پر مسلط عمران خان نے مقدمے کو ملتوی کرانے کی 30بار کوشش کی، کون کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو،سلیکٹڈ نے 4مرتبہ درخواستیں دی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے،پی ٹی آئی نے 8وکیل

بدلے لیکن اسکے باوجود چوری نہیں چھپی،پی ٹی آئی اکائونٹس میں بھارت ، اسرائیل سے فنڈنگ آئی ، عمران خان کو بھارتی جنتا پارٹی کے اراکین کی جانب سے بھی پیسے آئے، اگر پیسہ بھیجنے والے ایجنٹس تھے تو یہ بھی پتہ ہو گا کہ 2018 انتخابات میں ڈبوں میں ووٹ ڈالنے والے ایجنٹس کون تھے،، عمران خان اور الیکشن کمیشن 22 کروڑ عوام کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، جرائم کی لمبی داستان سامنے آنے کے بعد اوپر سے اسکروٹنی کمیٹی کو حکم آیاکہ ان پر ہاتھ ہولا رکھو، پھر اسکروٹنی کمیٹی عمران خان اور الیکشن کمیشن کی تابعدار بن گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں