اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)آج)منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریگی،پی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن
کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی، الیکشن کمیشن کی انٹری کے راستے خار دار تاریں لگا کر بند کر دیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا، چیف الیکشن کمشنر ممبران سیکرٹری اور اعلی حکام کے کی الیکشن کمیشن میں انٹری کے لیے متبادل راستے کا انتظام کرلیا گیا۔پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی بیک سائیڈ پر متبادل راستہ بنایا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران اور دیگر عملہ (آج)متبادل راستہ اختیار کرے گا، الیکشن کمیشن کے عملے کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت دی ہے، امن و امان کی صورتحال پیدا کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کر دیااسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو پرامن احتجاج کی اجازت ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں اورپارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے اس معاملے پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی 2002 سے 2018تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ
لے گی اور کس نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، اس کی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ قرار دیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے احتجاج کے معاملے پربھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج کے معاملے پر علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ اس معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، اس معاملے پر علما کو اعتماد میں لیں گے۔۔۔۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےکی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دیاسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومت کو چینی کے ذخیروں ، مارکیٹ میں فراہمی کی صورتحال ،صارفین کیلئے ملک بھر میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کو وزیر خزانہعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائسمانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، صوبائی چیف سیکریٹریز دیگر حکام شریک ہوئے اجلاس میں کمیٹی نے گندم، چینی
اور خوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں ہفتہ وار ایس پی آئی میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،انڈے ، ٹماٹر ، آلو ، پیاز اور مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آیا ہے۔سکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ہفتے کے دوران 21 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی صوبوں اور اضلاع میں روزانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پام آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ کم ہوجائے گا۔وفاقی وزیر خزانہنے ہدایت کی کہ چینی کے ذخیروں ، مارکیٹ میں فراہمیکی صورت حال اور صارفین کے لئے ملک بھر میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کریں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کے نظام کو فعال بنانے کے لئے صوبوں کو ضروری مدد فراہم کی
جائے اورعام لوگوں کو مناسب قیمتوں پر گندم کے آٹے کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔وزیر خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو سستی قیمتوں پر بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ نے وفاقی ادارہ شماریات کو بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور قیمتوں کے فرق کو دور کرنے کے نظام کو فعال بنانے کے لیے صوبوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں