لاک ڈائون کے دوران موبائل کمپنیوں کی موجیں لگ گئیں، آمدنی میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) لاک ڈاؤن کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدنی میں اضافے سے اس انڈسٹری کا ملکی آمدنی میں حصہ بھی 129فیصد بڑھ گیا۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2020کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی طرف سے قومی خزانے

کو 278ارب روپے وصول ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 129فیصد زیادہ تھے۔رپور ٹ کے مطابق سال 2019ءمیں ٹیلی کام سیکٹر کی طرف سے قومی خزانے کو 121ارب روپے ریونیو حاصل ہوا تھا۔بتایاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا انداز ان اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2019ءمیں پاکستانی صارفین نے کل 2ہزار 545پیٹا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا جبکہ 2020ءکے دوران 77فیصد اضافے سے 4ہزار 498پیٹا بائٹس ڈیٹا استعمال ہوا۔ کورونا ویکسین کی فراہمی میں طبی عملے اور60سے65سال تک کی عمر کے لوگوں کو ترجیح دی جائیگی، اسد عمر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے جو مارچ میں دستیاب ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایسٹرازنیکاکی ویکسین کی منظوری دی ہے جبکہ چین کی کمپنی سن فارما کے ساتھبھی بات چیت جاری ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین درآمد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ویکسین کی فراہمی میں طبی کارکنوں اور 60 سے 65 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین لگانے کیلئے طبی عملے کے تقریباً تین لاکھ کارکنوں کو تربیت دی گئی ہے ۔ایک سوال پروفاقی وزیر نے کہاکہ نجی شعبہ ضروری طریق کار پر عمل پیرا ہوکر ویکسین درآمد کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close