اپوزیشن کو موقع ہاتھ آ گیا، عمر ایوب نے لندن پراپرٹی اور اقامے کا جواب نہیں دیا

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی جائیں گے،لندن میں اپنی پراپرٹی اور اقامے کا کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا،بجلی کا تاریخی بریک ڈائون عمر ایوب کی نااہلی

کی وجہ سے ہوا۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ بابر اعوان نے عمر ایوب کے خلاف کنسیل کا مقدمہ دائر کیا ہوا ہے، لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب خود ماضی کی حکومتوں کی لمبی داستان ہیں، بجلی کا تاریخی بریک ڈاون عمر ایوب کی نااہلی کی وجہ سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی کا انویسٹر اقامہ عمر ایوب خان کے پاس ہے، وفاقی وزیر اسمبلی میں بڑے دعوے کرتے ہیں، لیکن سوالات کا جواب نہیں دیتے۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تاریخی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی ذاتیات پر جائیں گے،پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو ایک ہی جواب آتا ہے این آر او نہیں دینا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے 200 ارسطو اب نظر نہیں آتے، بی آر ٹی کا 29 ارب کا منصوبہ 100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، وفاقی حکومت نے کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی، جہاں قومی ایئرلائن کا طیارہ تحویل میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close