پرویز خٹک کو ان ہاؤس تبدیلی کے تحت وزیراعظم بنائے جانے کا امکان، پاکستان تحریک انصاف کے کتنے لوگ اڑان بھرنے کو تیار ہیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں جب محمد علی درانی لاہور آئے تھے ، تو وہ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت لاہور آئے تھے۔ انہوں نے لاہور میں شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں جا کر ملاقات کی تھی۔ محمد علی درانی

شہباز شریف کے پاس یہ پیغام لے کر گئے تھے کہ کہیں نہ کہیں پرویز خٹک کا چانس ہے۔انہوں نے شہباز شریف کو کچھ نام بھی بتائے تھے اور کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں۔ پرویز خٹک کو ان ہاؤس تبدیلی کے تحت وزیراعظم بنائے جانے کا امکان تھا۔ محمد علی درانی پنجاب کے لیے شہباز شریف سے چودھری نثار کے حوالے سے مدد مانگنے آئے تھے۔صحافی طاہر ملک نے کہا کہ پرویز خٹک بھی تیار تھے لیکن نواز شریف نے اس معاملے پر مزاحمت کی اور وہ آمادہ نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کا ساتھ نہیں دے سکتے ، لہٰذا وہ پلان ناکام ہو گیا۔ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں ہوں، ایسا نہیں ہوا تھا۔ جس پر طاہر ملک نے کہا کہ میں نے صرف محمد علی درانی کے حوالے سے بات کی ہے کہ وہ کس منصوبہ بندی کے تحت آئے تھے۔خیال رہے کہ رہنما فنکشنل لیگ محمد علی درانی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد سیاسی حلقوں میں کافی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کے تناظر میں پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں بھی ہو رہی تھیں جبکہ اس کے بعد محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نے بھی سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل پیدا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close