روم (این این آئی) اٹلی کے شہر پارما میں واقع یورپی یونین کے نگراں ادارے ‘یورپین فوڈ سیفٹی ایجنسی’ (ای ایف ایس اے) نے میل ورمس یعنی طعمی کیڑوں کو باضابطہ طور بطور غذا استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔ماہرین کی نظر میں یہ کیڑے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسانی صحت کیلئے اچھے ثابت ہوئے ہیں
جبکہ اٹلی کا یہ شہر لذیذ پاستہ، ٹماٹر، ہیم اور چیز کے لیے معروف ہے۔اگر یورپی کمیشن کی جانب سے بھی اس منظوری کی توثیق ہوجاتی ہے تو یہ پیلے رنگ کے کیڑے یورپی ممالک کے فوڈ سٹورز میں دستیاب ہونا شروع ہوجائیں گے۔اٹلی کی فوڈ ایجنسی کے مطابق یہ کیڑے پروٹین، چربی اور فائبر جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، ان کیڑوں یا پھر اس کے پائوڈر کو اسنیکس یا نوڈلز میں ڈال کربھی کھایا جاسکتا ہے۔۔۔۔امریکی کانگریس کی عمارت پردھاوا کے بعد کئی ارکان کانگریس کورونا کا شکار ہوگئےواشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے گذشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پردھاوا بولنے کے بعد سے کم سے کم کانگریس کے تین ارکان کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔کانگریس کی خواتین ارکان بونی واٹسن کولمین،پرامیلا جیا پال اورکانگریس مین براڈشیندر نے اعلان کیا کہ ان کا کروناکاٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کا انہوں نے اپنے ری پبلکن ساتھیوں کو ذمہ دار قرار دیا جنہوں نے مظاہرین کی جانب سے 6جنوری کو کانگریس کی عمارت کے کئی گھنٹوں جاری رہنے والے محاصرہ کے دوران ماسک پہننے سے انکار کردیاتھا۔اس دوران کئی مظاہرین بغیر ماسک کے کانگریس کے ایوانوں میں گھومتے رہے۔ بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز کے ڈائریکٹر ریڈ فیلڈ نے ایک اخباری انٹرویو میں خبردار کیا کہ کانگریس کا
واقعہ ممکنہ طور پروبا کے بہت زیادہ پھیلاو کاسبب ہے جس کے عوامی صحت پر نتائج مرتب ہوں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں