ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لے لیاگیا

کراچی(پی ین آئی) پی آئی اے کے طیارے کو ملائشیا میں حکام نے تحویل میں لے لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر حکام نے تحویل میں لیا۔ذرائع کے مطابق طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر طیارہ تحویل میں لیا گیا، 2015 میں ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کیلئے

کوشاں ہیں۔دوسری جانب پاکستان سے چین پہنچنے والے 10 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی آمد پر 3 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے چین کی جانب سے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کی72 گھنٹے پہلے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ مسافر چین پہنچے تو وہاں ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے جب کہ چینی فضائی کمپنی کے ہفتہ وار 19 پروازیں پاکستان آتی ہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔دوسری جانب چین کی کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 50.38 فیصد تک موثر قرار دی گئی ہے۔برازیل میں اس ویکسین کے حتمی مراحل کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس میں اس کی افادیت ابتدائی نتائج سے نمایاں حد تک کم بتائی گئی ہے۔بیماری کی روک تھام کے لیے اتنی افادیت ریگولیٹری منظوری کے لیے کافی ہے مگر ابتدائی نتائج میں اسے 78 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساپالو کے بوتانتین انسٹیٹوٹ اور ساپالو حکومت کے مطابق سینوویک کی کووڈ ویکسین کلییکل ٹرائل میں مجموعی طور پر 50.38 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ٹرائل کے مطابق یہ ویکسین بیماری کی معمولی شدت کے کیسز روکنے میں 78 فیصد اور معتدل و سنگین کیسز کی روک تھام میں سو فیصد موثر رہی۔اس ویکسین کی افادیت کی مجموعی شرح عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔حیران کن طور پر گزشتہ ہفتے بوتانتین انسٹیٹوٹ نے جزوی نتائج میں کہا تھا کہ یہ ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 78 سے سو فیصد تک موثر ہے۔برازیل کی 8 ریاستوں میں 13 ہزار طبی ورکرز کو اس ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں