پمز کی نجکاری روکنے کیلئے ملازمین کا49ویں روز بھی احتجاج جاری رہا، پمزکے تمام ڈیپارٹمنٹ بند رہے

اسلام آباد(این این آئی)پمز کی بحالی کیلئے ملازمین کا49ویں روز بھی احتجا ج جاری رہا ،فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اعلان کے مطابق پمز کے تمام ڈیپارٹمنٹ بند رہے اور کثیر تعداد میں ملازمین گراوئنڈ میں موجود رہے۔ پمز کے تمام پروفیسرز، کنسلٹنٹ نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔GHAکے چیئرمین ڈاکٹر اسفند

یار خان نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وعدہ ڈی چوک میں دھرنا دے کر پورا کرینگے ہم بروز پیر سے گرم بستروں اور ٹینٹ لے کر دھرنا دینگے ۔جمعرات کے احتجاج میں YNAکے چیئرمین میوہ خان CDA ہسپتال کے ستار بروہی، مظفر خان فرم ہسپتال، محمد ہارون پولی کلینک سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی اور دھرنے کے لئے ہر ممکن تعاون اور شرکت کا یقین دلایا ۔سینیٹر اسماعیل بلیدی نے بھی پمز میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام اور نااہل حکومت نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہم سینٹ میں بھی پمز کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور ہر وقت پمز سٹاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار ولی، ترجمان ڈاکٹر حیدر عباسی نے اپنے وفد کے ہمراہ سینٹ کے ڈپٹی چیئرپرمین سلیم مانڈوی سے ملاقات کی اور صدارتی آرڈیننس کی تفصیلات ادارے کو نقصانات پر بریفنگ دی ڈپٹی چیئرمین نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ سینٹ میں اس ایشو کے خلاف آواز اٹھائیں گے وفد نے پمز ملازمین میں پائا جانے والی تشویش سے بھی آگاہ کیا سلیم مانڈوالا نے وفد کو بتایا کہ حکومت پارلیمنٹ میں بل پیش کرے تاکہ اس پر بحث ہو سکے انہوں نے کہ بنیادی اصول کے مطابق سول سرونٹ کی تبدیلی ممکن نہیں ملازمین سے ترجمان ڈاکٹر حیدر عباسی، وائس چیئرمین

ریاض گوجر ، کنونیئر ارشد خان، تنویر نوشاہی، شاہد خٹک، میڈم نائلہ ، عاصمہ، شہناز ، سعدیہ رب نواز ربن صدرGHA محمد نواز لالی، ذیشان اعوان شریف خٹک، خواجہ سرفراز، چوہدری خالد ، سید عاطف ندیم، راجہ رب نواز، طار مٹو ، جاد خان، نصیب عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں