عمران خان اکیلا تبدیلی نہیں لاسکتا، ماڈرن ٹیکنالوجی سے منصوبوں میں کرپشن میں کمی ہوگی، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ڈیجیٹائزیشن کی طرف جارہا ہے ، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ یہ ہے نیا پاکستان ، پہلے بہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی ، کرپشن کی وجہ سے سڑکوں کا پیسہ لوگوں کی جیبوں میں چلاجاتا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی ، ای بلنگ اور ای بڈنگ کی وجہ سے کرپشن میں کمی ہوگی اور اس کا خاتمہ ہوگا ، بدقسمتی سےملک کےنظام میں کرپشن کوتسلیم کرلیاگیاتھا، اسی لیے این ایچ اے میں ماضی میں بہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی شفافیت ٹینڈراوربڈنگ میں لائیں گے کرپشن کم ہوتی جائےگی ، پرانےنظام سےناجائزفائدہ اٹھانے والےتبدیلی نہیں آنے دیتے ، لیکن کوئی ملک رشوت کے نظام کے تحت ترقی نہیں کرسکتا ، آٹومیشن سے دنیابھر میں تبدیلی آئی اور کرپشن کرنا ممکن نہیں رہا ، عزتیں سچی اور خوددار قوم کو ملتی ہیں ، عمران خان اکیلا تبدیلی نہیں لاسکتا ، ماڈرن ٹیکنالوجی سے منصوبوں میں کرپشن میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے سربراہ نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیر پیسہ چوری کررہے تھے ، سربراہ براڈ شیٹ نے کہا ایک شخص نے سعودی عرب سے لندن ایک ارب ڈالر بھیجے ، کرپشن پورے ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے ، کرپشن سے لوگ امیر ہوجاتے ہیں لیکن یہ کرپشن پورے ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے ، ملک غریب اورمقروض ہورہا ہے لیکن لوگ محلات میں رہ رہےہیں ، رشوت چلتی رہےتوملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی دنیابھرمیں عزت چاہتے ہیں ، لیکن عمران خان سوئچ دباکرتبدیلی نہیں لے آئے گا ، تبدیلی کامطلب ’اسٹیٹس کو‘ تبدیل کرنا ہے ، جلد ایف بی آر بھی ڈیجیٹائز ہوجائے گا ، امید ہے 6 ماہ تک وزارتیں ای گورننس پر آجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں