اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کا انقلابی قدم ،عوامی شکایات کے ازالے کے لئے تمام تھانہ جات کے محررز(اسٹیشن کلرک )کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تھانہ جات کے
محررز کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا قبل ازیں اکثر اوقات شہریوں کی طرف سے محرر وں کے خلاف غیر مناسب رویے کی شکایات موصول ہونے پر آئی جی اسلا م آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے ممبران میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس پی سی ٹی ڈی اورڈی ایس پی سپیشل برانچ شامل ہیں کمیٹی باقاعدہ طور پر تھانوں میں محرروں کو ٹیسٹ اور انٹرویوکے بعد تعینات کرنے کے مجاز ہوں گے امتحان لینے کا بنیادی مقصد محرروں کے لئے امیدواروں کا پولیس رولز، تھانوں کے امور کا عملی تجربہ اوران کا عوامی طرز عمل جانچنا ہے ٹیسٹ پاس کرنے والے افسران کو تھانہ جات میں تعیناتی سے قبل پولیس ٹریننگ سکول میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی ،ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد صاف اورشفاف طریقے سے تعینات کئے گئے محرران عوامی خدمات میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔۔۔۔سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لواحقین کو یقین دہانی کرا دیاسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہناک سانحےکےملزمان
کوکٹہرےمیںلایاجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے ۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ آرمی چیف نےسانحہ مچھ کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےکیےجائیں گے ۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کےبلوچستان پرنظریں جمائےہوئےہیں۔بلوچستان کی سیکیورٹی ،استحکام اورترقی یقینی بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں مچھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ملاقات کی ۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نےآرمی چیف کااستقبال کیا ۔آرمی چیف کو سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوصوبےمیں درپیش سیکیورٹی چیلنجزسےبھی آگاہ کیاگیا ہے ۔آرمی چیف کوپاک افغان اورپاک ایران بارڈرمینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں