ہلچل مچ گئی، پی ٹی آئی کے لیڈر نے حکومتی پالیسی سے اختلاف کرنے والے وزراء کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا

لاہور( این این آئی )وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں اس بات کی مکمل تائید کرتا ہوں کہ جو وزرا ء حکومتی پالیسی سے متفق نہیں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے ،اچھے برے حالات میں اپنے قائد کی پالیسیوں کی حمایت اور دفاع کرنا حکومتی ٹیم کا اخلاقی فرض ہے۔ اپنے بیان میںفیاض الحسن چوہان

نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی سے مکمل اتفاق سے ہی اسکا نفاذ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک پر اپنے ردعمل میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی کارکنان سے شہباز شریف کی پیشی پر آنے کی منتوں نے لیگی قیادت کی اصلیت بتا دی ہے۔ اپنے جھوٹے اور ملکی دشمنی پر مبنی بیانیے نے لیگی کارکنان کو پارٹی قیادت سے بیزار کر دیا ہے۔ قیادت کارکنان کو اس بات پر آمادہ کر رہی ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کے مرکزی صدر ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو ن لیگ کی بچی کھچی ساکھ اور ووٹ بنک بھی سب کچھ جلد ختم ہو جائے گا۔آخر میں وزیرِ جیل خانہ نے کہا کہ عوام کے سرد رویوں نے پی ڈی ایم کی گرمجوشی کو خاک میں ملا دیا ہے اور ایسا ہونا نظر آ رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کو ووٹ ڈالے گی اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہو گی۔۔۔۔سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لواحقین کو یقین دہانی کرا دیاسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہناک

سانحےکےملزمان کوکٹہرےمیںلایاجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے ۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ آرمی چیف نےسانحہ مچھ کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےکیےجائیں گے ۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کےبلوچستان پرنظریں جمائےہوئےہیں۔بلوچستان کی سیکیورٹی ،استحکام اورترقی یقینی بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں مچھ سانحے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ملاقات کی ۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نےآرمی چیف کااستقبال کیا ۔آرمی چیف کو سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوصوبےمیں درپیش سیکیورٹی چیلنجزسےبھی آگاہ کیاگیا ہے ۔آرمی چیف کوپاک افغان اورپاک ایران بارڈرمینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کوانتشارپھیلانےمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close