اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اوربالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے
بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، قلات منفی14، اسکردو، استور منفی 13، گوپس منفی12 ،کوئٹہ منفی09 ،کالام،ہنزہ ، بگروٹ منفی 08 اورپاراچنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ کب کب بارشیں ہوں گی اور کتنے دن موسم خشک رہے گا؟ اگلے سات دنوں کے موسم کے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ بدھ سے دھند کی شدّت میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان میں کہیں بھی اگلے 5 دنوں کے دوران بارش کا امکان نہیں۔رواں ہفتے جمعہ سے اتوار کے درمیان ملک کے انتہائی شمالی علاقوں بشمول چترال اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی برفباری یا بارش کا کچھ امکان ہے۔ جمعرات کی شام سے ہفتے کی رات تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے میدانی علاقوں کی متوقع موسمی صورتحال:موسم زیادہ تر خشک رہنے، دھوپ ہونے اور موسمِ بہار سے منسلک درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے کیونکہ رواں ہفتے میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔بالائی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب یا معمول سے تھوڑا زیادہ متوقع ہیں جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سال کے اس وقت کے مطابق معمول سے کافی زیادہ ہو جائیں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیر سے بدھ کے درمیان دن کے وقت شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چلینگی، جن کی رفتار زیادہ سے زیادہ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ جمعرات کو
صوبے بھر میں ہوا نہ ہونے کے برابر ہوگی، جس کی وجہ سے ہوا کا معیار نہایت خراب رہنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پیر کی شام (آج) سے منگل کی صبح تک دھند چھائی رہ سکتی ہے تاہم بدھ کو اسکی شدّت میں کمی متوقع ہے۔ بدھ تک دھند زیادہ تر ختم ہو جاۓ گی اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث رواں ہفتے کے وسط کے بعد سے محض چند ایک مقامات پر دھند بننے کے امکانات ہونگے۔خیبر پختونخواہ میں بھی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپنے معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع۔شمالی اور اندرون سندھ کے اوسط
اً درجہ حرارت میں کوئی خاطر خواہ بدلاؤ متوقع نہیں، تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ جنوبی سندھ بشمول کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے، جو کہ جمعہ کی دوپہر تک 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ گو کہ یہ درجہ حرارت جنوری کی اوسط کے مطابق یا اس سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی زیادہ ہونگے، تاہم طویل شدید سردی کی لہر کے بعد ایک دم سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کے باعث “ہلکی گرمی” محسوس ہو سکتی ہے۔بلوچستان: دن کے وقت ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبے کے شمال مشرقی حصّوں سے جنوب مغربی علاقوں تک درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے، جس کا زور مغربی اور جنوب مغربی حصّوں میں
زیادہ ہوگا، جہاں درجہ حرارت میں 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ اسکے سبب درجہ حرارت اپنے معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ تک بڑھ سکتے ہیں! اس دوران کوئٹہ کے درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے جبکہ دن کے وقت شمال مغرب کی سمت سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گو کہ تربت کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، مکران کے ساحلی علاقوں بشمول گوادر کے درجہ حرارت میں محض تھوڑا بہت ہی اضافہ ہوگا۔کشمیر، خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات اور گلگت بلتستان کی متوقع موسمی صورتحال:دھوپ ہوگی اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے تاہم اوسطاً درجہ حرارت سال کے اس وقت کے حساب سے معمول کے مطابق رہیں گے۔ اس دوران سطح سمندر سے 5000 فٹ سے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں