رکن سندھ اسمبلی کا اجلاس میں اپنی گاڑی سے شریک ہونے کا منفرد ریکارڈ

کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کی وبا نے اسمبلی کے اجلاس کے طور طریقے بھی بدل دیئے ہیں۔منگل کوملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی سیشن آن وہیل کا بھی ایک ریکارڈ قائم ہوگیا۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی دوران سفر اپنی گاڑی سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آن لائن شریک ہوئیں جس پر

ایوان میں قہقہے لگے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ گاڑی روک لیں اور اجلاس میں شریک ہوں جس پر نصرت سحر نے کہا کہ آن لائن سیشن میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔اس موقعے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ہوا میں ہیں اور ہوا میں تو کوئی بھی کیچ کرسکتا ہے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وہ اجلاس میں تو شریک ہیں لیکن انٹرنیٹ کا مسئلہ درپیش ہے۔۔۔سینیٹ میں سندھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہونگے؟ طریق کار طے کر لیا گیاکراچی (آئی این پی ) پی ٹی آئی سندھ میں سینیٹ کے خواہشمند ارکان میں مقابلے کا منصوبہ مکمل، سندھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہونگے ؟ فیصلہ ایم پی ایز ووٹنگ سے ہوگا۔ امیدواروں کے نام کیلئے پی ٹی آئی سندھ نے پروسس آف الیمینیشن متعارف کرا دیا۔ ٹیکنو کریٹ، جنرل نشستوں پر خواہشمند امیدواروں کیلئےطریقہ کار پر عملدرآمد ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان تمام امیدواروں کیلئے ووٹنگ کریں گے، ہر کٹیگری پر کم ووٹ حاصل کرنے والا مرحلہ وار الیمینیٹ کر دیا جائے گا، بچ جانے والے 3 نام پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کو بھیجے جائیں گے، امیدواروں کے نام کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close