عوام مہنگائی میں کچلے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر تیل اور گھی کی قیمت میں فی کلو 22 سے 27 روپے تک اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا

نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔۔۔۔بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار بجلی بحال ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی 850کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیااسلام آباد (پی این آئی)نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 6پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے مطابق سی پی پی اے جی نے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی،نیپرا نے اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت کی تھی ،اتھارٹی نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ،اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،صارفین سے 8 ارب 50 کروڑ روپے مزید وصول کیے جائیں گے، اکتوبر کیلئے 29 پیسے اور نومبر کیلئے 77 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔دریں اثنا

پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتی ہے، حکومت عوام دشمن فیصلے کر عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں کا برائے راست اثر غریب طقبے پر پڑے گا، بجلی کے بریک ڈاون کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج بجلی مہنگی نہ ہوتی، وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close