چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی کووِڈ 19 کی ویکسین ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دیدی گئی

عمان (این این آئی ) اردن نے چین کی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ کووِڈ 19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے اردنی حکومت نے امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

اردن کی خوراک اور ادویہ اتھارٹی کے سربراہ نزار مہیدات نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سائنوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔فائزر کی ویکسین کے بعد اردن میں یہ دوسری منظور شدہ ویکسین ہے۔سائنوفارم کا کہنا تھاکہ اس کی ویکسین کووِڈ19سے تحفظ میں 79 فی صد موثر ہے۔اردنی حکومت نے ابھی تک ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اورکہاکہ اابتدائی طور پر ملک کی 20 سے 25 فی صد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ اردن کی کل آبادی ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔۔۔۔۔۔ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزارمریض رپورٹ ابوظہبی (این این آئی ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قومی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 ہزار 859 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے، جس کے نتیجے میں امارات میں ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کے 10 فیصد کورونا ویکسین لگوا چکی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹو میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی

تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔ لاکھ 41 ہزار 556

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close