ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اور اینیمل سائنس انسٹیٹوٹ آف نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے منعقد شدہ ورکشاپ میں جانوروں کے مختلف اقسام میں خود کفیل ہونے کے باوجود ملک کی گوشت اور دودھ کی کمی اور جینیاتی طریقوں سے یہ پیداوار بڑھانے کے موضوع
پر بحث کی گئی۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر مسرور الہی بابر نے “Role of Molecular Genetics tools in Breed Improvement” (مالیکیولر جینز کے ذریعے نسل/پیداوار میں بڑھوتری) کے طریقوں پر پریزینٹیشن دی۔ پورے پاکستان سے ماہرِ حیوانات کی ایک بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی اور موضوع پر وائس چانسلر کی گرفت اور مہارت کو سراہا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے زرعی علاقے میں ایسے ماہرِ موضوع کا تعینات ہونا یقینا ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے لئے خوشی کا باعث ہے۔۔۔۔ کراچی یونیورسٹی، بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کراچی (آئی این پی) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز ، ما سٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن کی میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں ہیں۔ ایسے طلباوطا لبات جن کے نام جاری کر دہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس06 تا15 جنوری2021 تک صبح10:00 تادپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہالمیں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے
بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس وائوچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے ۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس وائوچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیںتاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے ۔طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں