کرس گیل پی ایس ایل 2021کا حصہ بن گئے، کونسی ٹیم نے جارح بلے باز کو ٹیم میں شامل کر لیا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی ) پی ایس ایل 6 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی خدمات حاصل کرلیں ۔ پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور کے میدانوں میں سجے گا۔ لاہور میں ڈرافٹنگ کے لئے فرنچائزز نے اپنے اپنے برقرار رہنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

کر دی۔ کراچی کنگز نے عماد وسیم ، بابر اعظم ،محمد عامر ، شرجیل خان ،عامر یامین، کولن انگرام ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو برقرار رکھا۔لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، ظفر گوہر اور موسیٰ خان پر اعتماد کیا ہے۔ٹیم پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی کو کہیں جانے نہ دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو اس بار بھی اپنے ہی پاس رکھا۔ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دے دی۔ انتظامیہ کے مطابق چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 6کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔لاہور (پی این آئی ) پی ایس ایل 6 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی خدمات حاصل کرلیں ۔ پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور کے میدانوں میں سجے گا۔ لاہور میں ڈرافٹنگ کے لئے فرنچائزز نے اپنے اپنے برقرار رہنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کراچی کنگز نے عماد وسیم ، بابر اعظم ،محمد عامر ، شرجیل خان ،عامر یامین، کولن انگرام ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو برقرار رکھا۔لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، ظفر گوہر اور موسیٰ خان پر اعتماد کیا ہے۔ٹیم پشاور زلمی نے وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی کو کہیں جانے نہ دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو اس بار بھی اپنے ہی پاس رکھا۔ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دے دی۔ انتظامیہ کے مطابق چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 6کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close