سابق پاکستانی کرکٹر کا انتقال ہو گیا

لاہور(پی این آئی) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل انتقال کرگئے، طاہر مغل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، پی سی بی نے طاہر مغل کی مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لواحقین سے

اظہار تعزیت کیا ہے، طاہر سٹیج فور پتے کے کینسر میں مبتلا تھے۔پی سی بی سے طاہر مغل کی علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ طاہر مغل نے زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 43 سالہ طاہر مغل نے 1997ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 112 فرسٹ کلاس میچز میں 20.92 کی اوسط سے 502 وکٹیں حاصل کیں جس میں اننگز میں 39 مرتبہ 5 وکٹیں اور میچ میں 8 مرتبہ 10 شکار کرنا شامل تھا۔انھوں نے 3202 رنز بھی سکور کیے،ان کا بہترین سکور 130 ناٹ آئوٹ تھا ۔آل راؤنڈر نے 84 لسٹ اے میچز میں 88 اور 26 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 10 شکار کیے۔ 43 سالہ طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند بائولرز میں شامل ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وہ سیالکوٹ سٹالینز ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2006ء میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ طاہر مغل ماضی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران لاہور قلندرز کا بھی حصہ تھے ۔ مصباح کے ساتھ وقار یونس کی مشکلات میں بھی اضافہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی شکستوں پرمصباح الحق کے ساتھ وقار یونس کے لیے بھی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ،دونوں کو آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں سخت سوالات کے جوابات دینے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں1-2 اور ٹیسٹ میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، ایسی بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ جنوبی افریقہ سے سیریز بطور کوچ ان کی آخری سیریز ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کے ساتھ بائولنگ کوچ وقاریونس کی کرسی بھی ہل رہی ہے کیوں کہ نیوزی لینڈ میں بائولنگ اٹیک کی کارکردگی بھی بہت مایوس کن رہی، اس سے قبل بھی وقار کی کوچنگ

میں نتائج زیادہ اچھے نہیں ملے تھے، سابق پیسر کے رویے سے بھی کئی قومی کھلاڑی خوش نہیں تھے۔پی سی بی نے مصباح اور وقار کو آئندہ ہفتے کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں طلب کیا ہے جہاں ان پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بارے میں سوالات کی بوچھاڑ ہوگی تاہم دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کے باوجود بیٹنگ کوچ یونس خان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی اور اسی لیے انھیں میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close