کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی گئی

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کی نئی قسم سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید

سختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 90 فی صد لوگ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں، برطانوی حکومت اب تمام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر، روس پاکستان کی مدد کو میدان میں آگیا، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان میں آج بھی کورونا وائرس سے 59 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ تاہم ایسے میں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ روس نے دوسری مرتبہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ کے سربراہ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کے نام خط لکھا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کوخط روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا۔اس خط میں روس نے سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان سے کورونا ویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے۔ کیرل دیمیتروف نے کہا کہ روس کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان سےتعاون جاری رکھے گا۔ سپٹنک فائیوکورونا ویکسین روس میں مقامی طورپرتیارکردہ ہے۔ سپٹنک فائیو دنیا کی اولین رجسٹرڈ کورونا

ویکسین ہے اور ہنگامی استعمال سرٹیفیکیٹ کی حامل ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ خط میں کہا گیا کہ سپٹنک فائیو کورونا ویکسین 91.4 فیصد مؤثر ہے، جو فروری 2021ء میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک قیمت 10 ڈالرسے کم ہوگی۔ کیرل دیمیتروف نے بتایا کہ سپٹنک فائیو کورونا ویکسین کی خشک قسم تیارکرلی ہے۔ سپٹنک فائیو کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے، اس ویکسین کو منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ سپٹنک فائیودیگرویکسینزکے مقابلےمیں سستی ہے جبکہ نیشنل ریسرچ سینٹر فارایپیڈیمالوجی اور مائیکروبیالوجی کی تیارکردہ ہے۔ روس پاکستان کوسپٹنک فائیوکی کلینیکل ٹرائلزرپورٹ فراہم کرچکا ہے۔ اس معاملے پر وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے روس کی پیشکش پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس نے پاکستان کو سپٹنک فائیوفروخت کی پہلی پیشکش 30 نومبرکو کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close