کوئٹہ میں جا کر راجکماری اور شہزادے نے غمگساری کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ،حکومت اور قوم دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ سانحہ مچھ پر بھی سیاست کرنے سے بھی باز نہیں آیاـان لوگوں میں انسانیت کا رتی بھر بھی درد نہیں ـکوئٹہ میں جا کر راجکماری اور شہزادے نے غمگساری کی بجائے سیاسی

پوائنٹ سکورنگ کی ـحکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے ـحکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گیـ کورونا کے بعد سانحہ مچھ پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاس ہے ـان عناصر کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ـکورونا اور سانحہ مچھ پر سیاست چمکانے والوں کو پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاـکوروناکے پھیلاؤ میں پی ڈی ایم کے ٹولے کا پورا پورا ہاتھ ہے ـڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 144,111 ہو گئی ہےـ24 گھنٹے میں کورونا کے600 نئے مریض رپورٹ ہوئےـپنجاب میں کورونا سے 4,242 اموات ہو چکی ہیںـ24 گھنٹے کے دوران کورونا کے21 مریض جاں بحق ہوئےـ24 گھنٹے میں کورونا کے 15,438 ٹیسٹ کئے گئےـپنجاب میں اب تک 2,581,317 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںـوزیراعظم ،وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر حکومتی عہدیداروں نے سانحہ مچھ پر جس طرح قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا وہ تدبر اور قوم کی نمائندہ گی کی اعلیٰ مثال تھی ،سینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹیخضدار(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمد خضداری نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر حکومتی عہدیداروں نے سانحہ مچھ پر جس طرح قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا وہ تدبر

اور قوم کی نمائندہ گی کی اعلیٰ مثال تھی ، سانحہ مچھ بے حد افسوسناک اوردلخراش واقعہ تھا تاہم اس پر بھی قوم پرستوں نے جس طرح لواحقین کے جذبات کو ابھارا اور نعشوں پر سیاست کی و ہ ان کے بد نماچہرے کو واضح ، نام نہاد قوم پرستوں کی یہ روش برسوں سے چلا آرہاہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان اورخصوصاً ان کے حلقے غربت اور پسماندگی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں، یہ قوم پرستی کے دعویدارکئی مرتبہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے تاہم انہوں نے نہ عوام کو شعور و آگاہی دی اور نہ ہی انہیں زندگی کی سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش کی ۔ سابق ڈسٹر کٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری کا کہنا تھاکہ غربت و پسماندگی اور عوام کی بدحالی کے اصل ذمہ دار یہی قوم پرست ہیں کہ جنہوںنے نہ عوام کو تعلیم دینے کی کوشش کی اورنہ ان کے لئے صحت ، روزگار اور سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبہ بنائے ،سانحہ مچھ میں انہیں شہداء کے ورثاء سے ہمدردی کے بجائے سب سے زیادہ اپنی سیاست چمکانے کا موقع ملا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ پوائنٹ اسکورنگ کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ اب عوام باشعور ہوچکا ہے اور وہ کھرے سیاستدانوں سے بخوبی واقف ہیں کہ کون ان کے ساتھ کھیل کھیل رہاہے اور کون ان کے مفادات کے لئے کام کررہاہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جس انداز میں شہداء کے لواحقین کے

ساتھ دلجوئی کی گئی اور کامیاب مذاکرات کے بعد شہداء کی تدفین پر انہیںآمادہ کیا وہ اطمینان بخش اورحکومت کی مدبرانہ سوچ تھی۔ سابق چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں وحدت اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ، جب بھی انہیں موقع ملتا ہے تو وہ زخموں پر نمک پاشی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور یہی صورتحال ہزار ہ برداری کے شہداء کے احتجاج کے موقع پر بھی دیکھنے میں آیا جہاں پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں نے نعشوں پر سیاست کی اور ان لواحقین کے جذبات کو ابھارنے و انہیں اشتعال دینے کی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوںنے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ وسیع نظر اور اعلیٰ سوچ کے حامل قومی رہنماء اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہیں جو عوام کے مفادات صوبے کے مفادات کے لئے دانشمندانہ سوچ کے تحت اقدامات عمل میں لارہے ہیں ان کی اس سوچ اور حکمت عملی پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close