واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکانٹ پوٹس سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی۔امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے فوری طور پر بلاک کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکائونٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری
بلاک کردیا گیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے پوٹس اکائونٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹس میں نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکیا تھا۔امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔کشمیر کا سودا نیازی کی ٹرمپ سے ملاقات میں طے ہوا، بڑے ن لیگی لیڈر کا دعویٰاسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک اناڑی کھلاڑی کو لا کر مسلط کر دیاگیا، معیشت، گورننس ،خارجہ پالیسی اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے،اب ہم ان کو پاکستان نہیں تباہ کرنے دیں گے، 2019 کو اس حکومت نے کشمیر کا سودا کیا اور کشمیر کی حیثیت تبدیل کر دیا ، کیا نئےپاکستان میں دفاع اتناکمزور ہو گیا ہے کہ کشمیر کو ہڑپ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا عمران نیازی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں طے ہوا ، عمران نیازی کشمیر کا غدار ہے،ہم کسی صورت بھی کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے ۔ بد ھ کو سیکریٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری افراد نے قبضہ
کر لیا ہے اور یہ وہی رویہ ہے کہ1971میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوا اور اکثریت اقلیت سے جدا ہو گئی ۔ یہ تاریخ کا بہت بڑا حادثہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان ہم سے اس لئے جدا ہوا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کو تسلیم نہیں کیا جاتاہے ، ہمارے ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی اور جب ہم نے ان کی بات نہیںمانی تو پاکستان ٹوٹ گیا۔ آج بچے کچے پاکستان میں بھی لوگوں کے ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتا ہے ، چھوٹے صوبے کہتے ہیں کہ ان کے حق پر ڈاکہ ڈالاجاتا ہے جبکہ آج تو سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ووٹوں پر بھی ڈاکہ ڈالا گیاہے ، پنجاب کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا لیکن اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر عثمان بزدار کی صورت میں تباہی مسلط کر دی گئی ہے ۔2018 میں لوگوں نے مسلم لیگ کو ووٹ دیا جس حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، مہنگائی ختم کی، دہشتگردی کو ختم کیا، اگر وہ حکومت چل رہی ہوتی تو آج ملکمیں9صنعتی زون چل رہے ہوتے لیکن ایک اناڑی کھلاڑی کو لا کر مسلط کر دیاگیا، معیشت تباہ کر دی گئی گورننس تباہ کر دیاگیا ،خارجہ پالیسی تباہ کر دی اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ اب ہم ان کو پاکستان تباہ کرنے نہیں دیں گے اور باہر نکال پھینکیں گے ۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2019 کو اس حکومت نے کشمیر کا سودا کیا اور کشمیر کی حیثیت تبدیل کر دیا ۔میرا عمران نیازی سے سوال ہے کہ کیا نئے
پاکستان میں دفاع اتناکمزور ہو گیا ہے کہ کشمیر کو ہڑپ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا عمران نیازی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں طے ہو گئی تھی جبکہ ملک کے خفیہ اداروں نے عمران نیازی سے کہا کہ ہندوستان نے2 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں اتارے ہیں آپ اسلامی ممالک کا دورہ کریں مگر ان سے کسی نے کہا کہ آپ کا سمندر کے اوپر سے سفر کرنا بدشگونی ہے تو اس لئے عمران نیازی نے کوئی اسلامی ممالک کا دورہ نہیں کیا اور کشمیر پر خاموش رہا۔ عمران نیازی کشمیر کا غدار ہے اور ہم کسی صورت بھی کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیں گے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں