جہاں سامنے میت پڑی ہو، وہاں جانے سے گریز کریں ورنہ کیا ہو گا؟ وزیراعظم کو مشورہ دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مچھ میں مارے گئے افرادکے لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک تدفین سے انکار کردیا تو وزیراعظم نے بھی پہلے تدفین کی شرط رکھ دی ، اب سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے نئی بحث چھیڑ دی اور کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ جہاں سامنے میت پڑی ہو، وہاں جانے سے گریز

کریں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ “میں نہیں کہنا چاہتی تھی مگر اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے مضبوط خبریں ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں میت سامنے پڑی ہو وہاں جانے سے گریز کریں کہ وبال آ سکتا ہے یہ حکومت کے لیے نحس ہے، جس طرح آج حکومت کا رویہ ہے اوربیانات دیے گئے ہیں اب لگتا ہے اِن میں کچھ صداقت ہی ہو”۔اس ٹوئیٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ کی اور موقف اپنایا کہ “لیکن اب بھی میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ محض افواہ ہے اور دلی دعا ہے کہ وزیراعظم عوام کی اس سوچ کو غلط ثابت کریں، اپنے آج کے الفاظ واپس لیں، اور فی الفور ہزارہ برادری کے پاس جائیں تاکہ شہداء کی تدفین ہو سکے۔ جب تک شہداء کی تدفین نہیں ہو گی، گناہ تمام ریاست کے سَر ہو گا، مرنا ہم سب نے ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں