اب مہنگائی پر قابو پانا آسان ہو جائیگا، وزیراعظم نےعوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ادارہ شماریات کی جانب سے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی کوافراط زرکی شرح اورمعاشی اثرات پربریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ افراط زرکومدنظررکھتےہوئے وزیراعظم کے ویژن کے تحت حکومتی فیصلہ سازی کے لیےڈیجیٹل نظام مرتب کیا

گیا ہے جس سے قیمتوں کے اعداد وشمارمیسرآئیں گے جس سے بروقت فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم سے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت ملے گی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی میں مددملےگی۔ سسٹم سےضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بھی جانچی جاسکے گی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت کا عنصر نمایاں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کوکوروناکےسماجی اورمعاشی اثرات سےمتعلق سروے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران مزدورکوریلیف دینےپرتوجہ مرکوزرکھی، اللہ تعالیٰ کی مدد اور بر وقت اقدامات سے مشکل صورتحال کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیا ہمارے اقدامات کی معترف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ شیڈول ہو گیا، کب روانہ ہوں گے؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ شیڈول ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل ہفتے کے روز کوئٹہ جائیں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان مچھ سانحہ میں قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے مذاکرات کے لیے کل کوئٹہ جائیں گے، وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم کو لواحقین اورمظاہرین کو قائل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے جید علمائے کرام سے بھی مدد مانگ لی۔ خیال رہے کہ ہزارہ برادری کے 11 کان کنوں کے قتل کے بعد ان کے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے کہا تھا کہ کسی کے بلیک میل میں نہیں آؤں گا، ہزارہ برادری سے اپیل ہے کہ وہ میتوں کی تدفین کر دیں ان کے تمام مطالبات منظور کر لیےگئےہیں لیکن ہزارہ برادری کی جانب سے وزیراعظم کے آنے تک دھرناجاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close