لاہور( این این آئی)ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدی کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں وزیر جیل خانہ جات کو پیش کر دی گئی۔صوبائی وزیر اور آئی جیل خانہ جات پنجاب کے احکامات پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن نے انکوائری کی۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے مطابق گیٹ بک، سی سی
ٹی وی فوٹیج اور جوڈیشل ریکارڈ بغور ملاحظہ کیا گیا۔ ملزم بابر علی عرف مرغی کے خلاف قتل کے مقدمہ سمیت سات ایف آئی آرز درج تھیں۔ مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیوز 5 جنوری کو ملزم کی ملتان کچہری میں پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی گئی۔ویڈیوز ملزم کے رشتہ داروں نے پیشی پر صلح اور رہائی کے احکامات کے بعد بنائیں۔ ملزم سمیت تمام ساتھی قیدیوں کے بیانات بھی اس ضمن میں قلمبند کیے گئے۔ پولیس گارڈز بخشی خانہ کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے سی پی او ملتان کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویڈیوز میں ملزم کو ہتھکڑی لگی دیکھی جا سکتی ہے جو جیل کے اندر قیدیوں کو نہیں لگائی جاتی۔ ملزم کی بیرک کی مکمل تلاشی کے دوران بھی کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔ تمام قیدیوں کو مکمل جامہ تلاشی اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے بعد اندر بھیجا جاتا ہے۔ جیلوں میں موبائل جیمرز بھی ہمہ وقت چل رہے ہوتے ہیں،جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی سرکوبی میرا اولین مشن ہے۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت کب تک قائم رہے گی؟ سیاسی میدان سے بڑی پیشنگوئی کر دی گئی لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ 2023 تک فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ،پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں، ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنرپنجاب
چودھری سرورسے معاون خصوصی شہبازگل نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی اورحکومتی امورپر بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کو 2023 کے عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیدیا۔گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کاکہناتھا کہ وزیراعظم شفاف اوربلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مسائل کاحل مذاکرات ہیں،لانگ مارچ اوردھرنے نہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے،پی ڈی ایم کاایجنڈاملکی وقومی مفادات کاتحفظ نہیں،صرف اپنابچاو¿ہے،اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت خوفزدہ نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں