وزیراعظم آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے عدلیہ بحران وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر کا ہی پیدا کردہ ہے، خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ

مظفرآباد (پی این آئی) خواجہ محمد مقبول وار ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدر انصاف لائرز فورم آزادکشمیر ممبر سنٹرل لیگل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف ممبر بار کونسل آزاد جموں و کشمیر سابق صدر سنٹرل بار مظفرآباد نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے عدلیہ بحران وزیراعظم اور صدر

آزاد کشمیر کا ہی پیدا کردہ ہے۔ بخوبی علم ہے کہ اس بحران میں کون کون ملوث ہے اور اس بحران سے کس طرح کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ وقت آنے پر سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔ میرپور کے ایک نااہل اور سزا یافتہ شخص کے گھر لیگی وزیراعظم کی جانب سے کیک کاٹنا کس سازش اور منصوبہ بندی کا پیش خیمہ ہے؟ پریس پر غصہ نکالنے سے کحچھ حاصل نہیں ہو گا اور نہ ہی آزاد کشمیر کو عدلیہ بحران کی آڑ میں سیاسی اکھاڑہ بننے دیں گے۔انصاف لائرز فورم آزادکشمیر کے اصولی موقف کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر آزادکشمیر عدلیہ بحران پر اصولی اور جراءت مندانہ موقف اختیار کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔ صدر ریاست کا اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر قانونی طرزعمل کی تعریف میں آتا ہے، خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ مظفرآباد (پی این آئی) خواجہ محمد مقبول وار ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدر لائرز فورم آزادکشمیر ،ممبر سنٹرل لیگل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صدر ریاست مسعود خان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر دانشمندانہ اور غیر قانونی طرزعمل کی تعریف میں آتا

ہے۔ اس نوعیت کا مکتوب فاروق حیدر اور مسعود خان کی باہمی گھٹ جوڑ اور بدنیتی پہ مبنی ہونے کی بناء پر قابل مزمت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے آئین اور قانون کی بالادستی کا حلف اٹھا رکھا ہے وہ کسی صورت میں بھی آئین اور قانون کے مغائر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ اسلام آباد فاروق حیدر اور مسعود خان کی غیر قانونی حرکات اور سکنات سے پوری طرح باخبر ہے۔انصاف لائرز فورم نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان کو دس صفحات پر مشتمل مکتوب کے ذریعے فاروق حیدر اور مسعود خان کی اعلی عدلیہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔ انصاف لائرز فورم فاروق حیدر اور مسعود خان کی کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس نسبت بھرپور انداز میں مزاحمت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں