بڑے کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سکول سطح کی قرار دیدیا

راولپنڈی(این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کو اسکول سطح کی قرار دیدیا۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر دلبرداشتہ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی سی بی کی نالائقی اور پالیسیوں کے نتائج ہیں،جوبویا وہی کاٹ رہا ہے،اوسط

درجے کے کھلاڑی لاتے اور ٹیم کھلاتے رہیں گے تو اسی معیار کی کارکردگی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے قلعی کھل جائے گی،نیوزی لینڈ میں اسکول سطح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں،مینجمنٹ نے اس کا یہی معیار بنادیا ہے،مینجمنٹ کو بدلنے کی باتیں ہوں گی لیکن جو اوپر سے پیراشوٹر آئے ہیں وہ کب تبدیل ہوں گے؟ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شرمناک شکست دیکرعبرت کا نشان بنادیا اسلام آباد(پی این آئی)کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 176 رنز سے شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 8 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد عباس زیادہ دیر تک اوپنر عابد علی کا ساتھ نہ دے سکے، وہ 29 گیندوں پر 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے، یہ وکٹ 17 کے اسکور پر گری۔تیسری وکٹ پر عابدعلی اور اظہر علی نے29 رنز کا اضافہ کیا ، اس مجموعے پر اوپنر عابد علی نے اظہر علی کا ساتھ چھوڑ دیا، وہ 26 رنز بناکر کائل جیمی سن کی اس اننگز میں دوسری وکٹ بن گئے ۔کھانے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 3وکٹ پر 69 رنز تھا، اظہر علی27 اور حارث سہیل 10رنز پر ناقابل شکست تھے، کھانے کے وقفے کے بعد حارث سہیل نے بھی اپنی وکٹ کائل جیمی سن کو تھمادی، وہ

صرف 15 رنز بناکر پویلین پہنچے۔اظہر علی کی مزاحمت بھی 37 کے اسکور پر کائل جیمی سن کے ہاتھوں ختم ہوئی، کپتان محمد رضوان کو آئوٹ کرکے جیمی سن نے اننگز میں نہ صرف پانچ شکار مکمل کیے بلکہ میچ میں وکٹوں کی تعداد 10 تک پہنچادی ۔پاکستان کی گرنے والی ساتویں وکٹ فواد عالم کی تھی وہ 16 رنز بناسکے ،جبکہ چائے کے وقفے کے فوری بعد فہیم اشرف 28 رنز بنا کر پویلین پہنچ گئے۔پاکستان کی نویں وکٹ شاہین شاہ کی گری وہ 7 رنز بناسکے جبکہ آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ظفر گوہر تھے وہ 37 رنز کر آئوٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 6 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کپتان ولیمسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close