سردارعتیق احمد خان کے خالہ زاد بھائی پرویز عباسی انتقال کر گئے، دھیرکوٹ میں سپردخاک

مظفرآباد( پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور قائد مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان کے حقیقی خالہ زاد بھائی پرویز عباسی حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ ناڑہ کوٹ دھیرکوٹ میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں قائد مسلم

کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے علاوہ عزیزواقارب اور عوام علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردارصغیرخان چغتائی، سابق وزراء محمدیٰسین خان،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، میرعتیق الرحمان، سمعیہ ساجد راجہ،خواجہ محمد شفیق، شیخ مقصود احمد، عنصر پیرزادہ، سجاد انور عباسی، سمعیہ فیاض راجہ،میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ، چوہدری خضر حیات، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری، بشریٰ تبسم،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، راجہ یٰسین خان، سرداراصغر آفندی، راجہ محمد اقبال انقلابی اور دیگر نے قائد مسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے خالہ زاد بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔۔۔۔۔ وانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکمل، شہزادہ وزیر صدر اور عرفان وزیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے وانا (قسمت اللہ وزیر ) وانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکمل،

شہزادہ وزیر صدر اور عرفان وزیر جنرل سیکرٹری منتخب۔ انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی اراکین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم نے کی۔ الیکشن کمیٹی باھمی مشاورت سے سال 2021 کے لیئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشش کریں گے۔ اس موقع پر وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا کے صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہاں کے صحافیوں نے کٹھن حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیا ہے۔ اور ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔ صحافیوں کے فلاں و بہبود کیلئے پہلے بھی جدوجہد کی ہے، اور صحافیوں کو مشکلات کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر اور جنرل سیکرٹری عرفان وزیر نے وانا پریس کلب کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم نے نئے آنے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں