پولیس اہلکار کی ڈیوٹی کے دوران اپنی آفیسر بیٹی کو سیلوٹ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس اہلکار کی اپنی آفیسر بیٹی کو سیلوٹ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست آندھر پردیش کے شہر تروپتی میں پولیس کے سرکل انسپکٹر شیام سندر کو اس وقت اپنی بیٹی اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جسی پرشانتی کو سیلوٹ مارنا پڑگیا

جب بیٹی پولیس کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچیں۔پرشانتی نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2018 میں ریاستی کمیشن لیا اور ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہوئیں۔شیام سندر کی بیٹی تروپتی کے ایک ضلع میں ڈی ایس پی تعینات ہیں ، خود وہ ٹریننگ سینٹر میں ڈیوٹی دیتے ہیں۔ والد کو اپنی بیٹی کو اْس وقت سیلوٹ کرنا پڑا جب بیٹی تروپتی میں پولیس ڈیوٹی میٹ کیلئے پہنچیں اور اس موقع پر باپ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔پولیس انسپکٹر والد کی یونیفارم میں ملبوس آفیسر بیٹی کو سیلوٹ مارنے کی جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے والدین کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا گیا ۔۔۔۔۔

ہندوؤں کے مندر پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے رحلت کر گیا

کوہاٹ(این این آئی)تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے نواحی علاقے ٹیری میں ہندوؤں کے مندر پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے رحلت کر گیا۔ پولیس اور ریسکیو1122 کے مطابق بدھ

کے روزعلی الصبح تاریخی قصبہ ٹیری میں واقع ہندوؤں کے مندرپرڈیوٹی دینے والا مقامی پولیس سٹیشن کاسپاہی عبداللہ شاہ کواچانک دل کا دورہ پڑا۔ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ سپاہی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دل کے دورہ کے باعث خالق حقیقی سے جاملا۔ بعدازاں مرحوم کی نمازجنازہ پولیس لائن کرک میں اداکردی گئی جس میں ڈی پی او کرک عرفان اللہ خان‘ ایس پی انوسٹی گیشن ظاہرشاہ خان اور دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق بعدزاں مرحوم عبداللہ شاہ کے جسدخاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں موسیٰ خیل ڈومیل ضلع بنوں روانہ کردیا گیا جہاں اْن کی تدفین کی گئی۔۔۔۔

پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندر کی یاترا کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دسمبر میں انڈین

یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کیے۔ ان یاتریوں کو ویزے اپنے مقدس مذہبی مقامات کی یاتراء کےلیے جاری کیے گئے۔ گزشتہ روز 47 انڈین ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔’یہ ہندو یاتری 23 سے 29 دسمبر تک پنجاب کے ضلع چکوال میں شری کٹاس راج مندروں یا قلعہ کٹاس کا دورہ کریں گے۔‘کٹاس راج مندر ہندو یاتریوں کے لیے ایک مقدس تالاب کے گرد قائم ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق مذہبی مقامات کے دورے کے باہمی پروٹوکول 1974 کے تحت ہزاروں انڈین سکھ و ہندو یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔یہ یاتری ہر برس متعدد مذہبی تقریبات و مذہبی میلوں میں شرکت کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئی دلی سے ہندو اور سکھ یاتریوں کو جاری ہونے والے یہ ویزے ان تقریبات میں شریک ہونے والے دیگر ممالک سے یاتریوں کے علاوہ ہیںہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی جانب سے ان مذہبی مقامات کی یاترا میں سہولت کاری کا حصہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close