بلاول بھٹو نے حکومت کیساتھ ڈائیلاگ کیلئے کیا شرط رکھ دی؟ وزیراعظم بھی شدید پریشانی میں مبتلا

کراچی(پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قومی ڈائیلاگ اسمبلی میں ہوسکتاہے،لیکن پہلے وزیراعظم مستعفی ہوں اور حکومت گھرجائے،مہنگائی کا بوجھ نااہل حکومت کی وجہ سے اٹھانا پڑرہا ہے ،آج خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ

دیں،سب مل کر اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹھٹھہ کے عوام کے مسائل حل کریں گے،ایک نالائق اور نااہل وزیراعظم ہم پر مسلط کیا گیا، وزیراعظم نے کہا میں ٹریننگ پر ہوں، اگر وزیراعظم کے پاس مسائل کا حل نہیں تو انہیں مستعفی ہونا چاہئے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جیت پیپلزپارٹی کی جیت ہے، عمران خان اسلام آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کررہے تھے، پاکستان معاشی ترقی کی شرح میں بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہے،مہنگائی کابوجھ نااہل حکومت کی وجہ سے اٹھاناپڑرہا ہے،انہوں نے کہاکہ وزرا سازشیں کررہے ہیں لیکن پی ڈی ایم مستحکم ہے،ہم ایک ہیں ،پی ڈی ایم کی جیت پیپلزپارٹی کی جیت ہے،مچھ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے،جب سے یہ حکومت آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا، حکومت پی ڈی ایم پرشورمچانے کے بجائے کام پرتوجہ دیتی توایسے واقعات نہ ہوتے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے،ہمیں ہر پلیٹ فارم پر حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے، عوام کے تعاون سے سلیکٹڈحکومت کوہٹاکرعوامی حکومت لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں