لاہور (آن لائن)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان کی شرکت، ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد،
ایس ایس پی سی اے آئی سید توصیف حیدر سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویڑنل افسران نے شرکت کی، اجلاس میں شہر لاہور میں مجموعی طور پر امن و مان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے، سربراہ لاہور پولیس نے افسران کو واضح احکامات دیئے، ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر پولیس فزیبلٹی کو یقینی بنایا جائے، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ بڑائی جائے، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ کا نظام واضح کیا جائے، غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کو پکڑا جائے، عزت نفس نہ مجروح کریں گیں اور نہ ہی ہونے دیں گیں، غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمیں خلقِ خدا کی خدمت کرنی ہے، ہم خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے خیر و بھلائی کیلئے منتخب کیا، تمام ڈویڑنل افسران شہریوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لیکر سنیں، سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کی ویلفیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افسران پولیس اہلکاروں کو کرسی پر بٹھا کر مسائل سنیں، فورس میں خود اعتمادی پیدا کریں، ان کی ترجیحی بنیادوں پر ویلفیئر کی جائے۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہداء مال روڈ پر حاضری دی، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یاد شہداء پولیس پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کو بھولے نہیں، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس
کے 316 سپوت شہید ہوئے، شہداء پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر، عوام و الناس کے تحفظ ہر ممکن یقینی بنائیں گیں، شہداء پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے ہم پرامن فضائ میں سانس لے رہے یں، لاہور پولیس اپنے شہداء کی یاد تازہ کئے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا ہمارا فرض، ہم ان کا حق ادا کرتے رہیں گیں، لاہور پولیس شہداء میں 209 کانسٹیبلز، 30 ہیڈ کانسٹیبلز، 28 اے ایس آئی ، ایک ٹریفک وارڈن، 35 سب انسپکٹرز، اور 06 انسپکٹرز، 04 ڈی ایس پیز، ایک ایس پی، ایک ایس ایس پی اور ایک ڈی آئی جی رینک کا آفیسر شامل ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں