جے یو آئی کے پرندے اڑنے لگے، گلگت بلتستان کی معروف رہنما نے مولانا فضل الرحمان سے بغاوت کر دی

کوئٹہ (آن لائن )گلگت بلتستان کے ممتازسیاسی سماجی شخص ونمبردارن کے مرکزی رہنمامولانامفتی ثنااللہ گلگتی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پرجمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل

سیکرٹری مولانا مفتی شفیع الدین قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مولوی عبدالروف حاجی حیات اللہ کاکڑامیر اسلام آباد حافظ خیر محمد نائب امیر قاضی شمس الحق جے ٹی آئی نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبانے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی محکوم ومظلوم اقوام کے دلوں کی دھڑکن اور ترجمان بن چکی ہے اورنظریاتی بنیادوں پر اپنے سیاسی سفر کو جاری کر رکھا ہے نام نہاد لیڈروں نے مفادات اور خود غرضی کے باعث جمہوریت اورسیاست کویرغمال بنا کررکھا ہے مورثی اور جاگیرداری فکری اور نظریاتی دفن ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اقتدار کی خواہش اور ہوس سے اکابرین کی پروگرام اورمنشور کی دھجیاں بکھیر کر اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش میں مصروف ہے فضل الرحمان نے اکابرین کے مشن کو نیلام اور سودابازی اور رکن سازی اور تنظیم سازی میں جودھاندلی کی وہ آج ہر کارکن کو معلوم ہو جائیگا جماعت کواپناجاگیر سمجھ کرسوداباذی کرکے اصولوں اور دستور کو پامال کئے ان کی سیاست اصولی نہیں حصولی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کا اساسی مقصد اور ہدف ملک میں اسلامی نظام کا احیا اور ملکی ومعاشرتی سطح پر تہذیب اسلامی کے نفاذ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست کی نومولود اتحاد صرف اقتدار کی حصول کے لیے ایک دوسرے کی

کندھوں کو استعمال کررہے ہیں عوام کی استحصالی میں ہمیشہ خاموش رہا ہے انہوں نے اپنے جماعتوں میں جمہوریت کاجنازہ نکال دیا ہے اوراپنے جماعتوں کو یرغمال بنادیا ہے مورثی سیاست سے جماعتوں میں امریت بنائی ہے پھر یہ لوگ ملک میں کونسی جمہوریت چاہتے ہیں ان کی نعروں نے ملک کو سوائے نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں دیاجمعیت نظریاتی اصولوں کیسیاست کرتی ییں اسلاف کے مشن اصولوں ومقاصد پرکوئی سودے بازی نہیںکرینگے مولانامفتی ثنااللہ نے باقاعدہ ساتھیوں سمیت جمعیت نظریاتی میں شمولیت کااعلان کیامرکزی کنونیئرمولاناعبدالقادرلونی نے انہیں گلگت بلتستان کاکنونیرنامزدکردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں