مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں‎

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکرز مجھ سے معیشت پر بات کرتے ہیں، مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر مذہبی امور

پیر نور الحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے معیشت سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے جس کے بارے میں علم نہیں ، جس موضوع پر عبور ہو گفتگو بھی اسی پر ہی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائنس دان جو بھی ہو دونوں صورتوں میں کمال کا ہوتا ہے جبکہ دین کی دعوت دینے والوں کو فکری اور علمی طور پر تیار ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انبیا اور صوفیائے کرام نے دین کی تبلیغ اپنے کردار سے کی، امت اور وطن سے محبت بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی آزادی دنیا میں کسی منبر و محراب کو حاصل نہیں ، منبر و محراب کو ریاست کی مقرر کردہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، ریاست کے مسائل پر جوش خطابت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں