پاکستا ن میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع، کس سینئر بیوروکریٹ نے کورونا ویکسین لگوائی؟

کراچی(آئی این پی) سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچا کے لئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ کورونا ویکسین کے لئے سندھ میں

رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائیگی، اور ملک میں پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنیکی منظوری دی ہے۔۔۔۔

عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد پی ڈی ایم کس کو وزیراعظم بنائیگی؟ استخارہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے استخارہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمن وزیراعظم بنیں گے۔اسی حوالے سے ان سے ایک سوال کیا گیا کہ اگر پی ڈی ایم حکومت کو گرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا مولانا وزیراعظم بنیں گے۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بتانا تو علم غیب ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہو گا۔نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے کہ اگر یہ حکومت پی ڈی ایم کے نتیجے میں جاتی ہے تو بے شک پہلے وزیراعظم مولانا فضل الرحمن بن جائیں۔دوسری باری پیپلز پارٹی کی ہو اور آخری باری ہماری ہو۔جس طرح میں نے اندازہ لگایا اس طرح نواز شریف نے بھی اندازہ لگا لیا۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بات اس لیے کی کہ اگر پی ڈی ایم جماعتیں جیت جاتی ہیں تو اپنائیت پیدا کر کے وزارت عظمیٰ کے لیے باریاں لی جائیں۔مفتی کفایت اللہ سے مولانا فضل الرحمن کی جائیدادوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال یہی ہے نہ کہ اگر مولانا پر کوئی الزام ہے تو میڈیا پر بات کرنے سے تو کسی کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔آپ کی حکومت مرکز میں بھی ہے اور صوبے میں بھی ہے، ہاتھ ڈالو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔آپ جب ہاتھ نہیں ڈالتے تو شک ہوتا ہے کہ معاملہ کچھ بھی نہیں ہے۔مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نیب ہمیشہ سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوا

ہے۔ہماری جماعت کا موقف تھا کہ نیب کو سیاست سے الگ ہونا چاہئیے۔اگر مولانا پر کوئی الزام ہے تو میڈیا پر بات کرنے سے وہ سچ ثابت نہیں ہو گا،آپ کے پاس ادارہ بے بسم اللہ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں