نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونیوالی ہے، کس ملک میں سیاسی پناہ حاصل کریں گے؟ سابق وزیراعظم کی اگلی منزل سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور(پی این آئی) سینئرصحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آئندہ چند دنوں میں ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے والی ہے۔اگر نواز شریف اپنا پاسپورٹ ری نیو کرواتے تو ان کا برطانیہ میں قیام غیر قانونی ہو جائے گا۔خبریں آ رہی ہیں کہ وہ سعودی عرب یا قطر میں سیاسی پناہ بھی لے سکتے ہیں۔اگلے

ایک ماہ میں انہوں نے اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم نے ایک غیر رسمی میٹنگ بھی کی ہے جس میں اہم حکومتی اراکین شریک ہوئے۔حکومت سمجھتی ہے کہ نواز شریف ری نیول کے لیے درخواست نہیں دیں گے،اور نہ وہ پاکستان آئیں گے۔ نواز شریف یا تو برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہو گا۔برطانوی حکومت کو بھی سوچنا ہو گا کہ ایک ملک کی حکومت کو ایک شخص کے لیے ناراض کیا جا سکتا ہے۔نواز شریف کے پاس دوسرا راستہ سعودی عرب جانے جا ہے۔خبریں ہیں نواز شریف جنوری میں عمرے کے بہانے سعودی عرب چلے جائیں گے اور وہاں قیام کو ذرا طویل کریں گے تاکہ کسی کو یہ بھی نہ لگے کہ انہوں نے وہاں قیام مستقل کر لیا ہے،اس کے ساتھ یہ بھی آپشن ہے کہ وہ قطر چلے جائیں۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کے تعلقات کافی حد تک خراب ہو چکے ہیں۔وزیراعظم بھی بیان دے چکے ہیں کہ دو ممالک اپوزیشن کو فنڈ کر رہے ہیں تو اگر نواز شریف سعودی عرب جاتے ہیں تو کیا سعودی حکومت یہ رسک لینے کے موڈ میں ہے کہ وہ پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو کو پیغام دے کہ ہمیں آپ کی کوئی پرواہ نہیں ہے ہمارا شریف خاندان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں