حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا دعویٰ

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز ہی دو وزراء نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے لئے

وقت مانگا ہے اوررواں ہفتے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ رابطہ کرنے والوں میں ایک وزیر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور دوسرے کا تعلق حکومتی اتحادی جماعت سے ہے ، فی الوقت نام نہیں بتا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں تو وزراء بیان بازی کیوں کر رہے ہیں ۔۔۔۔

بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی، حکومت نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت بجلی نے وضاحت جاری کردی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹکے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 18 پیسے اضافے کے حوالے سے ترجمان وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ اضافے سے بجلی صارفین کی موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر یاد دہانی نوٹ جاری کیا گیا ہے، تمام سلیب کے لیے بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ آج شام کو خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے تمام گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 18پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی یونٹ قیمت 13روپے 35پیسے سے بڑھ کر 13روپے 53پیسے ہو گئی ہے۔300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 15پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مزید 3 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہو گا جس کا اطلاق آئندہ 10 ماہ تک کیلئے ہوگا۔ دوسری جانب نیپرا نے بجلی کی تین سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کر دیا،گوجرانوالہ، ملتان، سکھر کے

صارفین سے 916 ارب روپے وصول کرنے کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا کے فیصلے کے اطلاق کی حتمی منظوری حکومت دے گی ۔ حکام کے مطابق نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کا یونیفارم ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔ملتان ریجن کے صارفین سے 553 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی دی گئی۔ میپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 16.52 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ مپیکو کا مالی سال 2018-19 کا اوسط ٹیرف 16.88 روپے فی یونٹ اور گیپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 15.69 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق گیپکو صارفین سے مجموعی طور پر 334 ارب روپے وصولی کی منظوری دے دی گئی۔ سکھر کے صارفین سے ڈسٹریبیوشن ٹیرف کی مد میں 16 ارب سے زائد وصول ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں