جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے مردم شماری جلد کرانے کا فیصلہ

   اسلام آباد(پی این آئی) کراچی کی مردم شماری کے نتائج پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اعتراضات کے بعد وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات دور کروانے کے لیے نئی مردم شماری جلد کروائی جائے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سندھ اور دیگر علاقوں کے عوام کے

اعتراض کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں طے کیا جائے گا کہ اگلی مردم شماری کے لیے انگوٹھے کے نشان یا اور کونسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تاکہ یہ شکایت سامنے نہ آئے کہ کسی آبادی کو درست نہیں گنا گیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے وسیع تر قومی مفاد میں گزشتہ مردم شماری کے نتائج ماننے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی مردم شماری دس سال کے بجائے جلد ہی کروا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے، سال 2017 میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج کو مان کر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پر متحدہ قومی موومنٹ نے اختلافی نوٹ جمع کرایا اورپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرامین الحق نے نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کا حملہ، وہ ملک جہاں تیسری بار لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا گیا ورونا وائرس کی عفریت نے دینا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چا ر سو اس بیماری کے خوفناک آثار نظر آتے ہیں جبکہ اس کی ئنی قسم سامنے آنے کی وجہ سے حالات مزید ابتری کا جانب جاتے نظر آ رہے ہیں، سائنسدان اس تگ و دو میں ہیں کہ

کسی طرح کورونا کی نئی قسم پر پہلے سے تیار کردہ ویکسین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، لیکن کورونا کی نئی قسم ہے کہ وہ دینا بھر میں تیزی سے پھیلے ہی چلی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے۔کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی جو زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی ہے۔اب نئی قسم کے کیسز سوئیڈن، کینیڈا اور اسپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ہیں۔ فرانس میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close