جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر نا مولانا فضل الرحمٰن کو شدید مہنگا پڑ گیا، مولانا کیلئے سخت پیغام آگیا

لاہور (پی این آئی) ریاستی ادارے کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرنےپر مولانا فضل الرحمان کیخلاف سخت ردعمل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل اعجاز اعوان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کی پاک فوج مخالف ہرزہ

سرائی پر شدید ردعمل دیا گیا۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل جے یو آئی ف کی جانب سے ایک تھرڈ کلاس بات کی گئی کہ جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، تو بھائی ہماری کیا مجال جو تو جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دو، تم ہوتے کون ہے ایسی بات کرنے والے؟۔ تمہیں نیب نے بلایا ہے تو سیدھے طریقے سے نیب کے سوالات کا جواب دو۔ جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کے اس ردعمل پر سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ یہ ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ فوج میں اس وقت کتنا غصہ ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کا بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم این آراو لینے کیلئے فوج پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دے کر فوج سمیت اداروں کے دفاع اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج مخالف بیانیے کا مئوثر جواب دینا ہے۔ فوج ہمارا ادارہ ہے اس کا دفاع قومی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا غیرملکی این جی اوز اسپانسرڈ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔اداروں اور شخصیات کیخلاف مہم چلانے والوں کا کھوج لگایا جائے۔ سوشل میڈیا پر اداروں کو بدنام کرنے والوں کا پیچھا کرینگے۔ اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں بھی وزراء اپوزیشن کو بھرپور جواب دیں۔ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔ بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔اپوزیشن بھی عوام کو جوابدہ ہے۔ ڈھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا۔ ان کو معلوم ہے عمران خان این آراو نہیں دےگا اس لیے پاک فوج پر دباوَ ڈال رہے ہیں۔ پی ڈیم ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، ہماری عوامی مسائل پر توجہ مرکوز ہے۔ لیکن جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غیرفطری تحریک ہے۔ آج تک عوام کسی کے ذاتی مفادات کیلئے نہیں نکلی۔ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرلیتے تو آج یہ سڑکوں پرنہ ہوتے۔ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ کرپشن بےنقاب کی جائے، عوام کو بتایا جائے کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے اور کتنے بنائے؟ اپوزیشن کے ٹولے کو ملک نہیں اپنے مقاصد عزیز ہیں۔ اپوزیشن کی کسی تحریک کا دباؤ نہیں۔ اپوزیشن کا واحد مقصد این آراو ہے، جو نہیں ملےگا۔ وزراء اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں