پنجگور (پی این آئی) پنجگور کے مقامی ٹھیکیداروں نے کہا ھے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے من مانیوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجگور نے مختلف سڑکوں کے ٹینڈر نوٹس جاری کئے تھے وہ صرفِ دکھاؤ کی حد تک تھے اور ان ٹینڈر کو
بندر بانٹ کر کے حقیقی ٹھیکیدار وں کی حق تلفی کی گئی ہے حالانکہ سالانہ ٹیکس جمع کر نے کے بھی پابند ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہونے والے ٹینڈر کو منسوخ کیا جائے بصورت دیگر عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔
ضلعی دفاتر ضلع ٹانک سے وانا منتقل، گومل زام ڈیم کی رائلٹی مقامی باشندوں کو دی جائے، جماعت اسلامی وانا کے رہنماؤں کا مطالبہ
وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان امیر جماعت اسلامی ندیم خان و دیگر ساتھیوں کا وانا پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ضلعی دفاتر ضلع ٹانک سے ھیڈ کوارٹر وانا منتقل کرنے اور گومل زام ڈیم کی رائلٹی فوری طور پر مقامی باشندوں کو دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان ندیم خان نے کہا کہ چونکہ بارش اور برف باری کیوجہ سے حقوق بارے دھرنا نہ دے سکا، اس لئے شوریٰ کی مشاورت سے ھنگامی پریس کانفرنس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے غریب عوام کی حقوق ھر صورت میں لیکر رہیں گے مزید ضلع ٹانک سے ریموٹ کنٹرول اخیتارات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں فوری طورپر ضلعی دفاتر اپنے اپنے سب ڈویژن میں منتقل کیے جائےگومل زام ڈیم کی رائلٹی مقامی باشندوں کو دی جائے انگور اڈا بارڈر کو 20 سالوں کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ تعلیمی پسماندگی کی خاتمے کے لئے ھنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے مقامی آبادی کو صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کیا جائے جنوبی ضم شدہ اضلاع میں ھائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی یقینی بنایا جائے این ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد حصہ دیا جائے۔ سی پیک سمیت وفاقی و صوبائی ملازمت میں حصہ دیا جائے۔ ضم شدہ اضلاع کے
گم شدہ لوگوں کو رہا کیا جائے .نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جائے نوجوانوں کے لئےمثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ترقی کے لئے سمال ڈیمز، چیک ڈیم تعمیر کئے جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں