جیکب آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسمبلی کے استعفوں پر پیپلز پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت ہوتی ہے۔وہ جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں
سے متعلق 29 دسمبر کو سی ای سی جلاس طلب کیا ہے، جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سے رائے لیں گے۔پرویز اشرف کا کہنا تھا ہم نے استعفے دینے کا معاملہ آخری حد کے لیے رکھا ہے، استعفوں پر پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اس پر بات ہوتی ہے۔فنکشنل لیگ رہنمامحمد علی درانی والے معاملے پر انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوگا لیکن اگر بات چیت ہی کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں ہونا چاہے۔پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمان کی جلسے میں عدم شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی مصروفیات کے باعث گڑھی خدا بخش بھٹو نہیں آ رہے، تاہم کل جے یو آئی کی قیادت کا مرکزی وفد جلسے میں شرکت کرے گا۔۔۔۔
دھرنا لازمی نہیں، پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما نے پی ڈی ایم کے دھرنے کی مخالفت کر دی
اسلام آباد (پی این آئی)دھرنا لازمی نہیں،پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما نےپی ڈی ایم کے دھرنے کی مخالفت کر دی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دبے لفظوں میں پی ڈی ایم کے دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے
کہا کہ دھرنا لازمی نہیں، پی ڈی ایم دھرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو پیپلز پارٹی کو سوچنا پڑے گا۔نجی نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کادھرنا غلط تھا تو پیپلز پارٹی کو اس پر سوچنا ہوگا۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ کل دھرنوں کے خلاف تھے تو آج حامی کیسے ہوسکتے ہیں؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ استعفوں کی صورت میں نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا، حکومت ضمنی انتخاب نہیں کراسکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں