راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنماء تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست سے پاکستان کا حصول ممکن بنایا، قائدا عظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کی
قیادت میں پاکستان حاصل کیا گیا اور کشمیری عوام بھی آج تک الحاق پاکستان کی جدوجہد اپنی خطوط پر کررہے ہیں ایسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قائد اعظم نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرکے برصغیر کے مسلمانوں کی خدمت کی، آج ہندوستان میں نریندر موید جس طرح مسلمانوں پر قہر بن کر نازل ہوا ہے اس سے قائد اعظم کی فہم و فراست کا اعتراف کرنے پر ہر شخص مجبور ہو گیا ہے، پاکستان حاصل نہ ہوتا تو مسلمان آج ہندؤوں کے غلام ہوتے، اور اس غلامی سے نجات کا کریڈٹ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو جاتا ہے، دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے کرسمس کے حوالے سے عیسائی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اقلیت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں شاندار کردار ادا کررہی ہیں، پاکستان تمام باشندوں کا ملک ہے عیسائی برادری مسلمانوں کی طرح محب وطن ہے اور تعمیر وطن کے جذبے سے سرشار ہے۔۔۔۔۔
تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی صدر عارف علوی سے ملاقات
اسلام آباد (پی این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایسا پرامن حل چاہتی ہے جو اہل جموں و کشمیر کو قبول ہو۔ صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف
علوی نے بر طانیہ اور ہورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیار غیر میں بھی کشمیر کاز کے ساتھ جڑے ہیں جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار رہنے والے پاکستانی بھائی اور بہنیں پاکستان کا اصل سر مایہ ہیں جو محنت کر کے ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر فہیم کیانی کو یقین دلایا کہ اہل پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فہیم کیانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔ سمندر پار کشمیری اور پاکستانی ملک کی ترقی میں آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی نے صدر پاکستان کو مزید بتایا کہ تحریک کشمیر سے وابستہ لوگ بر طانیہ اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے خلاف بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو ہر فورم پر اٹھاتے ہیں اور آئندہ بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے بر طانیہ اور پورپی اداروں کو باخبر رکھیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں