وزیراعظم عمران خان کی باتیں سچ ثابت ہونے لگیں، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قریب، 200 عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم، چینی حکومت اور کمپنیوں نے 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے لاہور میں ریور راوی منصوبے اور کراچی میں جزیروں

کی آباد کاری کے منصوبوں کیلئے بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کو اس سلسلے میں پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کی ریور راوی منصوبے کیلئے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو 200عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے جبکہ چینی حکومت اور چینی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ممکنہ طور پر 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔ چینی حکومت اور کمپنیوں نے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے فوری حصول کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ریور راوی منصوبے پر جنوری سے کام شروع ہو گا۔وزیراعظم نے راوی سٹی منصوبے پر پیش رفت کومزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ تاریخی طور پراپنی نوعیت کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ہے۔ مذکورہ منصوبے سے بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری مل سکے گی اس کے علاوہ روزگار کے وسیع تر مواقع اور مقامی و قومی صنعتوں کو ترقی ملے گی، انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں