نیب کا کردار ختم ہونے تک پاکستان سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے، چین نے بھی پیغام بھجوا دیا، نیب کو ختم کرنے کیلئے بڑی آواز بلند ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے نیب کو عفریت بنا دیاہے ، قومی احتساب بیورو کو اب بند کرنا ہوگا ، کرپشن صرف سرکاری اداروں میں ہوتی ہے ، نیب کابزنس مین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، چینی سفیر نے کہا کہ نیب کا کردارختم

ہونے تک وہ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادایوان صنعت وتجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب پر میں نے پوزیشن لی ہے کیوں کہ روزانہ کوئی نا کوئی ایسی کال ضرور موصول ہوتی ہیں جو لوگ نیب کا شکار ہورہے ہیں ، لوگ نیب کی وجہ سے ملک چھوڑ کر امریکا اور یورپ چلے گئے حالاں کہ نیب کابزنس مین سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ کرپشن تو سرکاری اداروں میں ہوتی ہے اس لیے نیب کا سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے ، کسی صورت کاروباری طبقےکو نیب کا شکار نہیں ہونے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب درآمدات اور برآمدات کو دیکھنے والے کون ہوتے ہیں؟ نیب کیا آئین سے بالاتر ہے کہ جس کو ہم پارلیمنٹ میں نہیں بلاسکتے ان میں اگرجرات ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں کیوں کہ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ، انسانی حقوق کے اداروں سے نیب پر بات کی تو کہتے ہیں اس سے پاکستان بدنام ہوگا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ کھڑے ہوجائیں کیوں کہ نیب نجی کاروبار میں مداخلت کرنے کے لیے نہیں بنا ، حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل نہیں کر رہی ، اس لیے تاجر برادری کے مسائل ہم کمیٹی کے ذریعے حل کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

close