رواں سال حج مہنگا ہو گا، حکومت نے اعلان کر دیا ، وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ایس اوپیز کی وجہ سے اس بار حج مہنگا ہوگا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2021 کے حوالے سے فریقین سے مشاورت جاری ہے۔ حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوششیں

کررہے ہیں ۔ گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنےکیلئےہرممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حج مہنگا ہوگا لیکن حکومت عازمین حج کیلئےسبسڈی کےمتبادل سہولیات دےرہی ہے۔ کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کرایا جاسکے۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے31جنوری کی ڈیڈلائن دی ہےلیکن سال نہیں بتایاہے۔ دھرنادیناآسان کام نہیں،عمران خان کا اس میں وسیع تجربہ ہے ۔ کرائے کے لوگ جنوری کی یخ بستہ راتوں میں اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کےسیاسی موقف سےاختلاف ہے ۔ فضل الرحمان جن لوگوں کو لیڈ کررہے ہیں وہ انکے منصب، شان کیخلاف ہے۔ سعودی حکام نے خواتین عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی، سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا سعودی حکومت نے خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں آنے والی خواتین زائرین کے لیے سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔خواتین زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کو مسجد الحرام میں متعین کیا گیا ہے۔خواتین اہلکار عمرہ زائرین کی مدد کریں گی۔حرمین انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عمرہ کے لئے آنے والی خواتین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔خواتین اہلکاورں کو بہترین ٹریننگ دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close