وزیراعظم عمران خان نے وزارتوںکی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزارتوں کی کارکردگی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنالی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی میں بہتری اور اہداف کے حصول کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کو حکومتی فیصلوں پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اہداف پرعمل درآمدکیلئے وزیراعظم آفس اور42 وزارتوں میں معاہدہ پردستخط ہوں گے ، اس سلسلے

میں وزیراعظم آفس اوروزارتوں میں معاہدے کی تقریب 22 دسمبرکو ہوگی ، معاہدےپروزیراعظم اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے ، جس کے تحت کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت عوامی ریلیف اورفلاحی منصوبوں کی تکمیل کےفیصلوں کوترجیح دی جائے گی ، بجلی اور گیس سےمتعلق حکومتی پالیسیوں پر عمل دآمد کرایا جائے گا، حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ صحت،تعلیم سمیت دیگرضروری حکومتی پالیسیوں پرعمل درآمدیقینی بنانےکیلئےکیاگیا پالیسیوں عمل درآمدنہ کرنیوالے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں اور محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر کسی بھی قسم کا سجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنالی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے حکومت کی بقیہ مدت کے دوران ترجیحی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے ، جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں ، کابینہ ڈویژنوں اور دیگر محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے دیگر کئی آپشنز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی ، وزیراعظم آفس 42 وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹرکرے گا ، متعلقہ وزراء اور سیکرٹریزکو حکومتی اہداف کے لیے دی گئی مقررہ مدت میں عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا جب کہ کابینہ اور محکمانہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹس تیار ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close